مسابقتی کمیشن کا بیٹری بنانے والی پانچ کمپنیوں پر جرمانہ عائد

ہفتہ 5 مئی 2018 12:04

مسابقتی کمیشن کا بیٹری بنانے والی پانچ کمپنیوں پر جرمانہ عائد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) مسابقتی کمیشن پاکستان نے بیٹری بنانے والی پانچ کمپنیوں پر دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ اور مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے فی کمپنی جرمانہ عائد کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

مسابقتی کمیشن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ بیٹری بنانے والی بہت سی کمپنیاں اپنی تیزاب اور بغیر تیزا ب والی بیٹریوں پر اور اس کے تشہیری مواد بشمول پیکیجنگ اور گارنٹی کارڈ پربیٹری کے مٹیریل سے متعلق اہم معلومات جیسا کہ بیٹری کی صلاحیت ، خصوصیت، استعمال کی موزونیت اورمعیار کا اظہار نہ کر کے صارفین کو گمراہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :