امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ محدود عالمی سپلائی اور امریکی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ وقفے کے بعد نرخ 1.33 ڈالر بڑھ کر 69.97 ڈالر فی بیرل رہے جو اس کی نومبر 2014 ء کے بعد بلند ترین سطح ہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 1.23 ڈالر اضافے کے ساتھ 74.85 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :