یو یو ہنی سنگھ نئے گانے کی ویڈیو کے لئے مسلز بڑھانے میں مصروف

ہفتہ 5 مئی 2018 14:20

ممبئی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بالی وڈ گلوکار یو یو ہنی سنگھ اپنے نئے گانے کی ویڈیو کے لئے مسلز بڑھانے کے لئے جم میں ورزش میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے ٹویٹر پر جم میں بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان دنوں اپنی نئی وڈیو کے لئے مسلز بڑھا رہے ہیں اور اس کے لئے وہ سخت محنت کر رہے ہیں،اس کے لئے مجھے آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :