ہنگو،بھرے بازار میں کار سوار مسلح افراد طالب علم کواغواء کر کے فرار

ہفتہ 5 مئی 2018 15:50

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں بھرے بازار میں سکول طالب علم اغواء ہو گیا۔ موٹر کار میں سوار مسلح افراد نے سکول وین روک کر طالب علم کواغواء کر لے گئے۔ کئی گھنٹو ں بعد طورہ غنڈی بانڈری علاقہ غیر سے پولیس نے بازیاب کرایا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ہنگو کے علاقہ تھانہ دوآبہ کے حدود میں واقع سروزئی کے مقام پر اچانک ایک موٹر کار بھرے بازار میں سامنے آکر سکول وین کو روک دیا اور مسلح افراد نے سکول وین سے چوتھویں کلاس کے طالب علم محمد حمزہ عمر 11سال کو اغواء کر لیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چند گھنٹوں میں طورہ غنڈی بانڈری علاقہ غیر سے مغوی محمد حمزہ کو بازیاب کرلیا تا ہم پولیس کے آنے سے پہلے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

واقع کے بعد مغوی کے بھائی محمدبلال ولد محمد یاسین نے تھانہ دوآبہ میں دو افراد خالدولد مزر اور داورولدشرین ساکنان طورہ غنڈی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے چھاپے مار کاروائیاں بھی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :