امریکی عدالت کی بھارتی انجینئر کے قاتل کو عمر قید کی سزا

ہفتہ 5 مئی 2018 16:11

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) امریکی عدالت نے بھارتی انجینئر کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنادی۔امریکی شہرکنساس کی عدالت کے فیڈرل جج نے پوریٹون کوقصور وار قراردیتے ہوئے عمر قیداور دیگر 2 ملزمان کو فائرنگ کے الزام میں 165ماہ کی سزا سنائی۔ واضح ہو کہ بھارتی انجینیئرسرینواس کوچی بھوتلا کو نسلی تعصب کی وجہ قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

سرینواس کیس کی سماعت گزشتہ سال نومبر میں شروع کی گئی لیکن اس وقت پورینٹو نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی،اس پر کوچی بھوتلا کے قتل کے علاوہ دیگر 2 افراد کے اقدام قتل کا مقدمہ دائرتھا۔انجینیئر کی بیوی سونینا دومالا نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دومالا نے کہا کہ میرے شوہر کے قاتلوں کو سزا ملنے سے میر ا شوہر تو واپس نہیں آئے گا لیکن اس فیصلے نے ثابت کردیا کہ تعصب،نفرت اور نسلی جرائم قابل قبول نہیں۔سونینا نے ضلع اٹارنی آفس اور پولیس کا شکریہ ادا کیا جس نے ملزم کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر انصاف دلانے میں اہم کردار اداکیا۔