قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ

ہفتہ 5 مئی 2018 16:14

قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ
ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے خاندانی مصروفیات کے باعث دورہ انگلینڈ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق اسٹیو رکسن 2016 سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ،اسٹیو رکسن کے ساتھ ورلڈ کپ 2019 تک کا معاہدہ ہے ۔ انگلینڈ روانگی سے قبل آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے پی سی بی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی کہ کچھ فیملی مصروفیات کی وجہ سے ان کے لیئے دورہ انگلینڈ کے بعد زمہ داریاں نبھانا آسان نہیں ہے اس لیئے کوچ تلاش کر لیا جائے تاہم پی سی بی کی خواہش ہے کہ اسٹیو رکسن اپنا کنٹریکٹ مکمل کریں ۔