دینی مدارس کے دفاع اور بقا کی جنگ پہلے بھی لڑی ،آئندہ بھی کسی کو مدارس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے،مولانا فضل الرحمان

وفاق المدارس کی اجتماعیت اور جمعیت کی سیاسی قوت نے دین دشمنوں کو ناکام ونامراد کیا بھاری بھرکم بجٹ پر چلنے والے سرکاری ادارے وفاق المدارس کے نظام امتحانات کی تقلید کریں، امیر جے یو آئی

ہفتہ 5 مئی 2018 17:30

دینی مدارس کے دفاع اور بقا کی جنگ پہلے بھی لڑی ،آئندہ بھی کسی کو مدارس ..
اسلام آباد/ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے دفاع اور بقا کی جنگ اس سے پہلے بھی لڑی اور آئندہ بھی کسی کو مدارس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے،وفاق المدارس ہمارا مشترکہ اثاثہ اور سرمایہ ہے علماء کرام اسے مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں کردار ادا کریں،وفاق المدارس کی اجتماعیت اور جمعیت کی سیاسی قوت نے دین دشمنوں کو ناکام ونامراد کیا آئندہ بھی باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا،بھاری بھرکم بجٹ پر چلنے والے سرکاری ادارے وفاق المدارس کے نظام امتحانات کی تقلید کریں- تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جامعہ خیر المدارس ملتان کا دورہ کیا-اس موقع پر انہوں نیوفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کی مارکنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا-جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے مولانا فضل الرحمن کو وفاق المدارس کے نظام امتحانات،پرچوں کی چیکنگ اور نتیجے کی تیاری کے جملہ مراحل کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ کس اہتمام،حسن انتظام،جانفشانی اور رازداری سے امتحانات کے انعقاد سے لے کر نتائج کے اعلان تک کے مراحل سرانجام دئیے جاتے ہیں-مولانا فضل الرحمن نے وفاق المدارس کے نظام امتحان، پرچوں کی چیکنگ اورنتائج کی تیاری کے عمل کو ماڈل سسٹم قرار دیا اور کہا کہ بھاری بھرکم بجٹ پر چلنے والے سرکاری اداروں کو وفاق المدارس کے نظام کی تقلید کرنی چاہیی-اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر سے پرچوں کی چیکنگ کے لیے تشریف لائے ہوئے علماء کرام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفاق المدارس کے قائدین کی خدمات کو خوب سراہا-مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وطن عزیز میں وفاق المدارس کی اجتماعیت،دینی وتعلیمی خدمات اور جمعیت علماء اسلام کی سیاسی قوت کی بدولت دین دشمن قوتوں کو منہ کہ کھانا پڑی ہے اور آئندہ بھی باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دشمن کے اسلام اور پاکستان کے خلاف منفی عزائم کو خاک میں ملائیں گی- انہوں نے کہا کسی کو دینی مدارس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی-مولانا فضل الرحمن نے وفاق المدارس کو مشترکہ اثاثہ اور سرمایہ قرار دیا اور علماء کرام سے اسے مزید مضبوط اور مثالی بنانے کی تلقین کی-مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دینی مدارس کے دفاع اور بقاء کی جنگ اس سے پہلے بھی پوری جرات اور پامردی سے لڑی اور آئندہ بھی اس محاذ پر کوء کمزوری نہیں دکھائیں گی-اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے خیر المدارس آمد پر مولانا فضل الرحمن کا خیر مقدم کیا اور دینی مدارس کی حریت و آزادی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔