رشوت وصول کرنے والے تھانہ واہ کینٹ کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 5 مئی 2018 19:22

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) محکمہ انسداد رشوت ستانی راولپنڈی نے شہری کی شکائیت پر کاروائی کر کے دس ہزار روپے رشوت وصول کرنے والے تھانہ واہ کینٹ کے اے ایس آئی شہزاد علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اورمقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں - تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کے رہائشی عثمان یونس ولد محمد یونس نے ڈائریکٹر محکمہ انسداد رشوت ستانی افتخار عارف کو درخواست دی تھی کہ تھانہ واہ کینٹ کے اے ایس آئی شہزاد علی اسے ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور 25000- روپے رشوت ادا کرنے پر اس کی جان خلاصی ہو سکتی ہے - شکائیت کنندہ کی درخواست پر انسپکٹر سرکل آفیسر انسداد رشوت ستانی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی , جوڈیشئل مجسٹریٹ رب اعجاز نے چھاپہ مار کر دس ہزار روپے رشوت کے طور پر پیشگی ادا کئے گئے - نشانزدہ کرنسی نوٹ ملزم اے ایس آئی شہزاد علی سے برآمد کر لئے اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :