ْمریدکے ،شیخوپورہ روڈ پر ،غیر معیاری غیر قانونی طور پر ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

ہفتہ 5 مئی 2018 18:30

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) مریدکے وزیر اعلی انسداد جعلی ادویات ٹاسک فورس کا محکمہ صحت اور سپیشل برانچ کی ٹیم کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ پر کامیاب چھاپہ غیر معیاری غیر قانونی طور پر ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی کروڑوں روپے مالیت کی مشنری ادویات برآمد کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب انسداد جعلی ادویات کے سربراہ ڈرگ کنٹرلر بلال یاسین نے خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد بن شبیر اور سپیشل برانچ کی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ روڈ پر چھاپہ مار کر غیر معیاری ادیات بنانے والی فیکٹری پکڑ کر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات مشنری بھی پکڑ لی ٹیم نے ایک تیار میڈیسن کا سپلائی پر جانے کیلئے ٹرک بھی پکڑ کر قبضہ میں لیلیا ٹیم کے مطابق جب چھاپہ مارا گیا فیکڑی میں ورکر خلاف قانون کام کرنے میں مصروف تھے اس فیکٹری سے راولپنڈی خیبر پختون خواہ کو میڈیسن سپلائی کی جاتی تھیں فیکٹری کو سربمہر کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :