رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی اشیاء ضروریہ کی چیزیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء ضروریہ بھی نا پید ہوگئی ‘تمام سٹوروں میں گھی و آئل کی قیمتوں میںبارہ سے پندرہ روپے تک اضافہ ‘شہری پریشان

ہفتہ 5 مئی 2018 19:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ فیصل آباد کی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران تقریباً پچاس روپے کا اضافہ ہوا جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیاء ضروریہ بھی نا پید ہوگئی ہیں‘تمام سٹوروں میں گھی و آئل کی قیمتوں میں تقریباً بارہ سے پندرہ روپے تک اجافہ ہوا‘دالیں ‘بیس و دیگر اشیاء کا سٹاک بھی یوٹیلیٹی سٹورز میں موجود نہیں جسکے باعث شہریوں کو اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں چیزیں خریدنا پڑ رہی ہیں ‘شہریوں کاکہنا ہے کہ حکومت رمضان المبارک سے قبل ہی ان سٹوروں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عوام کومہنگائی کے اس دوران میں سستے داموں اشیاء مل سکیں ‘ذخیرہ اندوزوں کے سرگرم ہونے کے باعث سرخ مرچ ‘دالیں ‘چینی اور اسی طرح دیگر مصالحہ جات بیسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ‘پچاس روپے میں فروخت ہونیوالی سرخ مرچ کی قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ کردیا گیا اسی طرح رمضان المبارک میں پکوڑے وغیرہ تیار کرنے کیلئے بیسن میں ناقص دالیں پس کر مارکیٹ میں آنا شروع ہو گئی ہیں کھجور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مشروبات کی بوتلیں بھی پچاس روپے تک مہنگی کردی گئی ہیں انتظامیہ کی جانب سے قائم کی جانیوالی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اس ضمن میں اپنا کردارادا کرتی نظر نہیں آرہیں ۔

متعلقہ عنوان :