مناواں میں بچوں کی لڑائی پر دوسری جماعت کے طالبعلم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 5 مئی 2018 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامدنے مناواں کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پر دوسری جماعت کے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

کیا یہ درست ہے کہ بچوں کی لڑائی کے دوران دوسری کلاس کے طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔کیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اب تک تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔