پولیس کے جوئے کے اڈوںپر چھاپے ،18قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 5 مئی 2018 20:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) تھانہ بی ڈویژن اور سٹی پتوکی پولیس کے بدنام زمانہ جوئے کے اڈوںپر چھاپے ،18قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمات درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او وحید عارف کی زیر نگرانی خفیہ اطلاع پر رکن پورہ میں بدنام زمانہ یوسف کمبوہ کے ڈیرے پر ریڈ کرتے ہوئے پانچ ملزمان اشفاق،وارث،مصطفی،بابراور جابر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کرلی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دیگر کاروائیوں میں تھانہ بی ڈویژن پولیس نے تین شراب فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 45لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے ،اسی طرح تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ایچ او علی حسین کی زیر نگرانی مین بازار پرانی منڈی پتوکی میں کاروائی کرتے ہوئے 13قمار بازوں جاوید اقبال،ارشد،مدثر، عظمت، ارشد ، غلام علی ،عامر سعید،مظہر ،ظفر اقبال،عبدالغفور،افضل،ریاض اور خالد کو گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :