رمضان المبارک کی آمد میں 12 روز رہ گئے

میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان شہر میں لگائے جانے والے سستے رمضان بازاروں کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد میں 12 روز رہ گئے ہیں لیکن تاحال میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان شہر میں لگائے جانے والے سستے رمضان بازاروں کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ یہ رمضان بازار کون لگائے گا بتایاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شہر کے مختلف مقامات پر 32 رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ان بازاروں کے انعقاد کیلئے 41 کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹ بھی جاری کی گئی تھی تاہم لاہورکی ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان تاحال یہ نہیں طے پا سکا ہے کہ یہ سستے رمضان بازار کون لگائے گااور ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان اس حوالے سے سرد جنگ جاری ہے اور یہ بھی بتایاگیا ہے کہ رمضان المبارک کے انعقاد کیلئے جاری کی گئی 41 کروڑ کی سپلمنٹری گرانٹ کا بھی تاحال فیصلہ نہیں ہو سکاہے۔