جیکب آباد، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گرمی سے شہری بے حال

سٹی ٹو فیڈر پر 9گھنٹے کا طویل بریک ڈائون مکین ساری رات تڑپتے رہے،آپریشن اورپی ڈی سی کی ملی بھگت سے شہری عذاب میں

ہفتہ 5 مئی 2018 20:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) جیکب آبادمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،گرمی سے شہری بے حال، سٹی ٹو فیڈر پر 9گھنٹے کا طویل بریک ڈائون مکین ساری رات تڑپتے رہے آپریشن اورپی ڈی سی کی ملی بھگت سے شہری عذاب میں تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بے حال ہوگئے ہیں سیپکو عملے کی اس من مانی پر کوئی بھی ان سے پوچھنے والانہیں گذشتہ روز رات 2بجے سٹی ٹو فیڈ رکی بجلی بند کردی گئی 9گھنٹے کے طویل بریک ڈائون کی وجہ سے مکنیوں نے گرمی میں رات تڑپ تڑ پ کر گزاری سیپکو آپریشن اورپی ڈی سی کی ملی بھگت سے جیکب آباد میں بلاجوازغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاعذاب عوام پر مسلط کیاگیاہے سیپکو سب ڈویژن ون پر لائین سپریڈنٹ کو ایس ڈی او بنایاگیاہے جبکہ سیپکوسب ڈویژن ٹو کو لائین سپریڈنٹ چلارہاہے جبکہ چارج روینیو آفیسر کے پاس جسے کوئی دلچسپی نہیں شہریوں نے چیف سیپکو سعید احمد ڈاوچ سے اس زیادتی کا نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :