راولپنڈی ، سانحہ بارہ ربیع الاول کے موقع پرفائرنگ ،جلائو گھیرائو ،توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں ملزمان اعراف اصغر وغیرہ کیخلاف گواہان کو طلب

ہفتہ 5 مئی 2018 20:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے سانحہ بارہ ربیع الاول کے موقع پرفائرنگ ،جلائو گھیرائو ،توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں ملزمان اعراف اصغر وغیرہ کیخلاف گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 15مئی تک ملتوی کر دی مقدمہ میں نامزد ملزمان کیخلاف تھانہ چواسیدن شاہ پولیس نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس پر فائرنگ ،جلائو گھیرائو پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی واضح رہے کہ مقدمہ میں تمام ملزم عدالت سے ضمانت پر ہیں ۔