چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کیلئے تاریخ تبدیل کر کے 10مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تجویز کی سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال

ہفتہ 5 مئی 2018 23:03

چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کیلئے تاریخ تبدیل کر کے 10مئی کو بجٹ پیش کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) صوبائی وزارت قانون نے پنجاب کے مالی سال 2018-19 کیلئے چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کیلئے تاریخ تبدیل کر کے 10مئی کو بجٹ پیش کرنے کی تجویز کی سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کر دی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل 7مئی کو پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کرنے کی تجویز دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلے چار ماہ کے اخراجات جاریہ کا تخمینہ 233.3 ارب روپے لگایا گیا ہے جس کی پنجاب اسمبلی سے ضمنی گرانٹ کی شکل میںمنظوری لی جائے گی۔

یہ اخراجات یکم جولائی سے اکتوبر تک ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اخراجات جاریہ تنخواہوں ،پنشن ،قرضوں،سود اور یوٹیلٹی بلوں کی مد میں ہوں گے۔انتخابات کے بعد آنے والی نئی حکومت ان ا خراجات کو بجٹ میں شامل کر کے پورے سال کابجٹ بنائے گی ۔ ذرائع کے مطابق چار ماہ کے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ اور ٹیکسز کے اہداف شامل نہیں ہوں گے۔