2نامعلوم مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے نوجوان سے لیپ ٹاپ ، نقدی چھین لی

اتوار 6 مئی 2018 00:30

رحیم یار خان۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) 2نامعلوم مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے نوجوان سے لیپ ٹاپ ، نقدی چھین لی ملزمان فرار پولیس نے متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا نوجوان محمد انس نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ وہ بیگ میں موجود لیپ ٹاپ ونقدی سمیت تعلیم کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ اسی دوران2نامعلوم ملزمان نے اچانک اسے سے جس میں ہزاروں روپے مالیت کا لیپ ٹاپ اور ہزاروں روپے مالیت کی نقدی تھی چھین لیا اور موقع سے فرارہوگئے پولیس نے متاثرہ نوجوان محمد انس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شرو ع کردی۔

متعلقہ عنوان :