فلسطین میں پراسراردھماکے سے حماس کے چھ مزاحمت کار شہید ،12زخمی

غزہ کی پٹی پر دھماکاھماکہ عمارت میں باردوی مواد کے پھٹنے سے ہوا،حماس کا اسرائیل پرحملے کا الزام

اتوار 6 مئی 2018 13:10

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) غزہ کی پٹی پر ہونے والے ایک دھماکے میں چھ فلسطینی شہید اور12زخمی ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایاکہ دیر البلاح میں ہونے والے اس دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔حماس کے عسکری گروہ نے اس دھماکے کاالزام اسرائیل پر اعائد کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ وہ اس میں ملوث نہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی اخبار نے شہید ہونیوالوں کو حماس کا رکن بتایا ہے۔ذرائع کے مطابق غالباً دھماکہ ایک عمارت میں باردوی مواد کے ساتھ کام کرتے ہوئے پیش آیا۔علاقے میں اس وقت کشیدگی عروج پر ہے اور غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر فلسطینی اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہو چکی ہے اور وہاں ایک ماہ سے احتجاج جاری ہے۔اسرائیلی دفاعی فورسز کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث نہیں ہے۔ماضی میں غزہ میں ہونے والے دھماکے اسرائیلی فضائی حملوں کا نتیجہ ہوا کرتے تھے۔