4 فٹ کے دولہا نے اپنی شادی کے موقع پر سب کے نام اہم پیغام دے دیا

چھوٹے قد والوں کا مذاق نہ اڑایا کریں وہ بھی انسان ہیں، 4 فٹ قد کے دولہے کا اپنی شادی پر پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 17:00

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.06مئی 2018ء) 4 فٹ کے دولہا نے اپنی شادی کے موقع پر سب کے نام اہم پیغام دے دیا ۔ 4 فٹ کا دولہا اپنی بارات لے کر ایسے آیا کہ کوئی دیکھتا رہ گیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں 4 فٹ کو دولہا اپنی سپنوں کی رانی کا بیاہ لایا ہے۔دولہے نے اپنی شادی میں ایسے انداز دکھائے کہ دیکھنے والے حیران ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق 4 فٹ کا دو لہا ساڑھے 3 فٹ کی د لہن بیاہ لایا ۔ انوکھے انداز میں چھوٹے قد کا دولہا پھولوں سے سجی چھوٹی سی گاڑی میں بیٹھ کر چھوٹی چھوٹی گلیوں سے گزرا تو لوگ اس کے سٹائل کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔دولہا میاں سجی سجائی گاڑی میں اپنی دلہن کو لایا۔تو سب ہی حیران ہو گئے۔

(جاری ہے)

سوٹ بوٹ اور گلے میں اپنے سے بڑے کرنسی نوٹوں کے ہار پہنے 4 فٹ کے دولہا محمد علی کو جس نے دیکھا وہ دیکھتا ہی رہ گیا ۔

دولہا میاں بارات کے ساتھ بینڈ باجا بھی لایا۔ بارات بینڈ باجے کے ساتھ گھر سے میرج ہال کی طرف روانہ ہوئی تو دولہا خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا۔دلہن والوں نے بھی دلہے والوں کا پر تقبال استقبال کیا اور اس کے بعد خوب سیلفیز بھی لی گئیں۔ساڑھے 3فٹ کی نور فاطمہ آئی تو دولہا نے اپنے جیون ساتھی کا ہاتھ تھا م کر اسے سٹیج پر چڑھایا دولہے کی سالیوں سے دلہے کی دودھ پلائی بھی کی۔

دولہا محمد علی کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ میرے قد کے برابر ہی میری دلہن ہو۔اور اللہ تعالی نے آج میری خواہش پوری کر دی ہے۔چھوٹے قد والوں کا مذاق نہ اڑایا کریں وہ بھی انسان ہیں۔اس کے بعد باراتیوں کو کھانا کھلایا گیا۔اس موقع پر دولہا دلہن اور رشتہ دار بہت خوش دکھائی دئیے۔اور سن بے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے

متعلقہ عنوان :