سپورٹس فیسٹیول بہاراں سبی میلہ 2018کی شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد

اتوار 6 مئی 2018 18:10

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سپورٹس فیسٹیول بہاراں سبی میلہ 2018کی شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد ، فوجی و سول آفیسران کی شرکت،ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر ،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ الرقار الزمان کیانی،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری نے مہمانان گرامی کا استقبال کیا، آفیشلز اور مہمانان گرامی میں انعامات کی تقسیم ،اسپورٹس کمیٹی سبی کی جانب سے آفیسران کے اعزاز عشائیہ دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سپورٹس فیسٹیول بہاراں سبی میلہ 2018کی پر وقار اختتامی تقریب سرکٹ ہاوس سبی میں منعقد ہوا جس میں کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ،آئی جی پولیس ملک سلیم لہڑی،ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصرکمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ،۱یف سی 144ونگ کے ونگ کمانڈر کرنل ضیاء ،میڈیم 34رجمنٹ کے کرنل رانا آصف ،میجر ریحان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی محمد رفیق لانگو،ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ الرقار الزمان کیانی،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری،ایکسین بی اینڈ آر میر حبیب بلوچ،ایکسین بی اینڈ آر محمد بشیر ناصر،ڈویژنل ڈائریکٹر ایکسائز عطاء الرحمن بلوچ،جیل سپرنٹنڈنٹ سید رازق شاہ،اسٹنٹ کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری، ایس ڈی او بی اینڈ آر خالد مشرف،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو،چیف آف خجک سردار محمد خان خجک،سپریم کورٹ کے وکیل انوار الحق ایڈووکیٹ،سینئر وکیل میر ناصر مری سمیت ضلعی و فوجی آفیسران ،قبائلی معتبرین،سپورٹس مین اور صحافیوں نے شرکت کی سپورٹس فیسٹیول بہاراں کے اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر ،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ الرقار الزمان کیانی،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری نے مہمانان گرامی کا شانداراستقبال کیاتقریب میںکمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ،آئی جی پولیس ملک سلیم لہڑی،ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصرکمانڈنٹ سبی سکاوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی محمد رفیق لانگو،ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات راجہ الرقار الزمان کیانی نے آفیشلز اور مہمانان گرامی میںشیلڈاور انعامات تقسیم کئے تقریب کے اختتام پر چیئرمین اسپورٹس کمیٹی سبی راجہ وقارالزمان کیانی کی جانب سے آفیسران و مہمانان گرامی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔