فلم کی کامیابی اور ناکامی کا تعلق اداکارہ کی شادی یا عمرسے نہیں ،ْ رانی مکھر جی

اتوار 6 مئی 2018 18:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) بھارتی ادا کارہ رانی مکھر جی نے کہاہے کہ فلم کی کامیابی اور ناکامی کا تعلق اداکارہ کی شادی یا عمرسے نہیں ۔ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہچکی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ فلموں کی کامیابی اور ناکامی کا اداکاراؤں کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

اداکاراؤں کے شادی شدہ اور عمر رسیدہ ہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رانی مکھرجی نے کہا کہ بہت ساری اداکارائیں اور اداکار غیر شادی شدہ ہیں تاہم ان کی فلمیں کامیاب نہیں ہوتیں۔اداکارہ کے مطابق اب فلمیں دیکھنے والے مداحوں کی سوچ تبدیل ہوگئی ہے، وہ اداکاراؤں کی شادی ،ْان کے بچے ہونے یا نہ ہونے اور ان کی عمر کے بجائے فلم کے موضوع اور کہانی کو اہمیت دیتے ہیں۔رانی مکھرجی کے مطابق اب لوگ کمرشل سے زیادہ فلم کی کہانی کو اہمیت دیتے ہیں، اس لیے اب اس خیال کو ختم ہونا چاہیے کہ فلموں کی کامیابی اور ناکامی کا تعلق اداکاراؤں کی شادی، بچوں کی والدہ اور عمر رسیدہ ہونے سے ہے۔

متعلقہ عنوان :