وزیر اعظم کی زیر صدارت فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس (آج) ہو گا

اتوار 6 مئی 2018 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) وزیر اعظم کی زیر صدارت فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو ہوگاجس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سرتاج عزیز، خورشید شاہ، عبدالقادر بلوچ، نوید قمر، شاہ محمود قریشی ،ْ مولانا فضل الرحمان ،ْ ڈاکٹر فاروق ستار اور آفتاب شیر پا ئواجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا سے متعلق اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس (آ ج) پیر کو طلب کیا ہے ، اجلاس شام چار بجے ہوگا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سرتاج عزیز، خورشید شاہ، عبدالقادر بلوچ، نوید قمر، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمان شریک ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور آفتاب شیر پا بھی فاٹا ریفارمز سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔