ہزاری برادری کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں انتشار پھیلانے کی سازش ہیں ‘ احسن اقبال

دشمن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ،سی پیک کی ترقی ان کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے‘ وفاقی وزیر داخلہ

اتوار 6 مئی 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن بد نظمی پیدا کر نے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشتگردی کی سر گرمیوں کی مالی معاونت کر رہے ہیں،پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے اتحاد سے ان سازشوںکوناکام بنائے گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہزاری برادری کے خلاف غیر ملکی سرمائے سے کی جانے والی ٹارگٹڈ کارروائیاں انتشار پھیلانے کی سازش ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ دشمن کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی خصوصاً سی پیک کی ترقی ان کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے کیونکہ یہ سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لئے ایک مستقل حل ہے ۔