حکومت کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاونت کیلئے بنائے گئے محکموں کی کارکردگی ناقص ہے‘مہرین انو راجہ

بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے در بدر ہیں، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں‘سابق وزیر مملکت انصاف وپارلیمانی امور

اتوار 6 مئی 2018 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاونت کے لئے بنائے گئے محکموں کی کارکردگی ناقص ہے، حکومت صرف زبانی دعوئوں تک محدود ہے ، کسی بھی شعبہ میں حکومت نے عملی اقدامات نہیں کئے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے مسائل کے حل کے لئے در بدر ہیں، حکومت سفارت خانوں کو پاکستانیوں کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کرے ، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں ،ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ابھی تک حکومت نے ٹھوس اقدامات نہیں کئے ،انہیں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ پاکستانی ہر جگہ ہمارے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور بہترانداز میںاپنامعاش حاصل کرتے ہیں،ان کی وجہ سے پاکستان پرمالی بوجھ بھی کم ہوا ہے ،بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی پورے خاندان کا بوجھ اٹھاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر ان پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے حقیقی اقدامات کرے تاکہ وہ ذہنی کوفت سے نجات حاصل کرسکیں، ہمیں اپنے ان بھائیوں کی مشکلات کا ادراک کرنا چاہیے ، ان کی مسائل کے حل کے لئے پاکستانی سفارت خانوں کو کردارادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :