مسلم لیگ ن ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائدین پارٹی ورکرز کوعزت واحترام دیتے ہیں،محمد یسین بھٹی

اتوار 6 مئی 2018 19:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ ن تحصیل بورے والا کے کوآرڈینیٹر محمد یسین بھٹی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور صدر مسلم لیگ میاں شہباز شریف پارٹی ورکرز عزت واحترام دیتے ہیں جس ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں کہاکہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر انہوں نے پارٹی ورکرز کی حکومتی کمیٹیوں میں شامل کرنے کے لئے انکے ناموں کی مکمل رپورٹ اورتنظیم سازی کا حصہ بنانے کے لئے ضلعی صدر مسلم لیگ ن میاں عمران عقیل دولتانہ کو ارسال کردی ہے،ضلعی صدر نے ان کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے ان کو تنظیم سازی کا حصہ بناتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں، علاوہ ازیں مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے تمام عہدیداروں کی رپورٹ بھی ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں کو ارسال کردی ہے،اس سلسلہ میں ایک تقریب جلد ہی منعقد ہو گی جس میں چوہدری نذیر احمد آرائیں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری قانون وانصاف عہدیداروں کو نوٹیفکیشن کی کاپیاں تقسیم کریں گی#