کرسچین کمیونٹی کے مستحق افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب

اتوار 6 مئی 2018 19:40

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آغا ظہیر عباس شیرازی اور چیئر مین میو نسپل کمیٹی مسعود مجید ڈاہا نے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ گرانٹ سے خانیوال کی کرسچین کمیونٹی کے معذور ، بیوگان ، بیمار اور غریب مرد وخواتین میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی مالیت کے امدادی چیک تقسیم کئے ۔کرسچین کمیونٹی کے 50 افرد میں 5 ہزار روپے کے حساب سے مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور مرحلہ وار انکے مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔چیئر مین میو نسپل کمیٹی مسعود مجید ڈاہا نے کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے تسلسل کے ساتھ سر گرم رہی ہے اور انکے تحفظات کے لئے ایسی تر جیحات مقرر کی ہیں جن سے اقلیتوں کے عام افراد براہ راست مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی کے ضرورت مند افراد میں مالی امداد کے چیکو ں کی تقسیم حکومت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :