پسند کی شادی میں ناکامی پر لڑکے ، لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

اتوار 6 مئی 2018 19:40

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پسند کی شادی میں ناکامی پر لڑکااور لڑکی نے خود کشی کرلی، خاور اور عائشہ پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ 59پل پندرہ ایل میں 20سالہ خاور اور 17سالہ عائشہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ،گزشتہ روز عائشہ گھر سے بھاگ کر خاور کے گھر شادی کرنے کیلئے پہنچ گئی مگر لڑکے کے گھر والوں نے خاورکو پکڑ کر زبردستی کمرے میں بند کردیا اور عائشہ کو اُسکے گھر پہنچا دیا۔جس پر دونوں نے والدین کی مخالفت سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں۔ حالت غیر ہونے پر ہسپتال لیجاتے ہوئے دونوں راستے میں دم توڑ گئے۔پولیس تفتیش مصروف ہے۔یاد رہے کہ عائشہ کی دو روز بعد اپنے کزن سے شادی ہونا تھی۔

متعلقہ عنوان :