اسلا م آباد، تھانہ سبزی منڈی پولیس کا سرچ آپریشن

80مشتبہ افراد اور 44 موٹر سائیکل بغیر کاغذات ہونے پر تھانے میں شفٹ کئے

اتوار 6 مئی 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2018ء) تھانہ سبزی منڈی پولیس اے ایس پی انڈسٹریل ایریا کی سربراہی میں سبزی منڈی اور گرد ونواح میں سرچ آپریشن ،16مقامات پر پولیس نے ناکہ بندیاں کرتے ہوئے سبزی منڈی کی سرچنگ و کومنگ کی گئی اور80مشتبہ افراد اور 44 موٹر سائیکل بغیر کاغذات ہونے پر تھانے میں شفٹ کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتھانہ سبزی منڈی کے علاقے فروٹ منڈی وسبزی منڈی اورگرد و نواح میں اسلام آباد پولیس نے اے ایس پی رانا عبدالوہاب کی سربراہی میں سرچ آپریشن ہوا ۔

پولیس نے سبزی منڈ ی اور فروٹ منڈی کو چاروں طرف سے سیل کر کی16 ناکہ بندیاں قائم کیں۔ اسی طرح گرد ونواح میں پٹرولنگ کی مدد سے چیکنگ عمل میں لائی گئی اس عمل کے دوران پولیس نے 80مشتبہ افراداور 40بغیر کاغذات موٹر سائیکل تھانہ شفٹ کیے گئے جبکہ 23افراد کے خلاف 55/109ض ف کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :