بنک آف چائنا سی پیک کیلئے مالیات فراہم کرنے کا ایک اور زریعہ بنے گا ،کراچی میں چینی قونصل جنرل وانگ یو

امید ہے یوآن کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ مکنیزم سے ٹرانزیکشنز کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،پاکستانی بینکوں کا اظہار خیال

اتوار 6 مئی 2018 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مئی2018ء) کراچی میں چینی قونصل جنرل وانگ یو نے کہا ہے کہ بنک آف چائنا سی پیک کے لیے مالیات فراہم کرنے کا ایک اور زریعہ بنے گا جبکہ پاکستانی بینکوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یوآن کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ مکنیزم سے ٹرانزیکشنز کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بنک آف چائنا نے پاکستان میں یوآن کی کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ مکنیزم کا آغاز کر دیا ہے اس موقع پر کراچی میں چینی قونصل خانے کے کونصلر جنرل وانگ یو نے کہا کہ یوآن کے لئے بنک آف چائنا کے آپریشنز ، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے ساتھ ساتھ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے لیے مالیات فراہم کرنے کا ایک اور زریعہ بنے گا ۔

اس موقع پر بنک آف چائنا کے عملے نے یوآن کی مصنوعات اور حل متعارف کرائے اور حکومتوں، مالیاتی اداروں، کارپوریٹ سیکٹر ، پاکستانی افراد ، چین اور دنیا کے تمام ممالک کے لیے خدمات فراہم کرنے کا وعدہ کیا.پاکستانی بینکوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یوآن کلئیرنگ اور سیٹلمنٹ مکنیزم سے ٹرانزیکشنز کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔