ْکے پی فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جار ی

اتوار 6 مئی 2018 20:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) کے پی فوڈ اتھارٹی کی اتوار کو بھی کاروائیاں جاری صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کاروائیاں جار ی ہیں۔ اس مد میں آج دس فلٹر پلانٹس اور پندرہ برف بنانے والی فیکٹریوں کی چیکنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

پشاور میں منرل واٹر کی فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈان، دو فیکٹریاں سیل سات کو وارننگ نوٹسز جاری،گندگی اور ناقص صفائی سمیت پانی کی فلٹریشن پر عدم اطمینان کے تحت فیکٹریاں سیل کی گئیںڈی آئی خان میں تین واٹر پلانٹس سیل، چار مزید واٹرپلانٹس کے نمونے لیبارٹی بھیجے جاچکے ہیں، ڈی آئی خان میں برف کے کارخانوں کی بھی چیکنگ ہوئی، پانچ برف کارخانوں کو وارننگ نوٹسز جاری دھر بنوں میں بھی آئس فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے، چھ کو وارننگ نوٹسز جب کہ گندے پانی سے برف تیار کرنے پر ایک کارخانے کو سربہمر کیا گیا۔

مردان میں بھی پانچ برف خانوں کے نمونے لئے گئے اور وارننگ نوٹسز کا اجرا بھی کیا گیا جبکہ کوہاٹ میں کے پی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 600 لیٹر ملاوٹی دودھ کو قبضے میں لیتے ہوئے تلف کردیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں بلا ناغہ جاری ہیں اور عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے یہ کاروائیاں شب و روز جاری رہینگی۔

متعلقہ عنوان :