جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتی ہے، انتخابات کا بر وقت انعقاد ملک کی بہتری و محفو ظ مستقبل کے لئے ضروری ہے، جمہوریت سے راہ فرار اختیار کرنے کا مطلب ملک کی آئین و تشخص سے انکار کرنا ہے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا تقریب سے خطاب

اتوار 6 مئی 2018 22:00

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے جنرل سیکر ٹری سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری صوبائی امیر مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتی ہے انتخابات کا بر وقت انعقاد ملک کی بہتر و محفو ظ مستقبل کے لئے ضروری ہے انتخابات کی التوا سے ملک میں افرا تفری پیدا ہوگی جمہوریت سے راہ افرار اختیار کرنے کا مطلب ملک کی آئین و تشخص سے انکار کرنا ہے جمعیت علماء اسلام ملک میں جمہوریت کی استحکام پر یقین رکھتی ہے ہم کسی بھی ایسی سازش کا کھل کر مخالفت کریں گے جس سے جمہوریت کمزور ہو اداروں کو اپنے حددود میں رہ کر کام کرنا چاہئی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس شوری کے اجلاس جامعہ مدینہ زاہدآباد خضدار کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ضلع خضدار کے مجلس شوری کے اجلاس سے، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹر ی میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی و دیگر خطاب نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مولانا عبد الغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام ملک کی سیاست میں شائستگی کو ترجیح دی ہے خوف خدا اللہ کے مخلو ق کی خدمت ہماری تر جیحات ہیں کسی بھی جماعت کی ماضی اس کی مستقبل کی دلیل ہوتی ہے علماء کرام نے ہمیشہ قوم کی خیر خواہی کی مثالیں قائم کی ملک کے تمام طبقات کا و فرقوں کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی ملک میں بھائی چارگی کے ماحول کو بر قرار رکھنے میں کردار ادا کیا سیاست میں پاکیزگی دیانت کی مثالیں قائم کی نصف صدی سے ملک کی سیاست میں رہنے والی جماعت کے قائدین پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا جا سکا ملک میں ہونے والی میگا کرپشن میں جمعیت علماء اسلام کے کسی رہنما کا نام نہیں آیا اس اعتبار سے ہم استحقاق کے بنیاد پر یہ کھتے ہیں کہ اگر اس ملک کو نئے سمت پر لیجانا ہے تو جمعیت علماء اسلام کے سیاسی راستے سے رکا وٹیں ختم کی جائیں ہمارے عوامی مینڈیٹ کو روکنے کے بجائے علماء کرام کی صالح قیادت کو ملک کے اقتدار کی باگ دوڑ دی جائے ہم ملک کو نئے چیلنجو ں سے نکال سکتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ 11 مئی کو منگچر میں ہونے والا جلسہ عام اور 13 مئی کو پاکستان کے دل لاہورمیں ہونے والا متحدہ مجلس عمل کا ملک گیر جلسہ ملک کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کریگا ہم انشاء اللہ پاکستان کی سیاست کا رخ تبدیل کرنے کے لئے اپنے ایجنڈا کا اعلان کریں گے اس کانفرنس میں ملک بھر سے لاکھوں کارکنان بہت قافلوں میں شرکت کریں گے ۔