رنویرسنگھ خود کو غریب کہنے پر تنقید کا نشانہ بن گئے

غربت میں بھی انڈونیشیا، سنگاپور، اٹلی اور سب سے زیادہ امریکا جانا مجھے آج بھی یاد ہے، رنویر سنگھ

پیر 7 مئی 2018 11:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ بچپن میں خود کو غریب بتانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔بالی ووڈ کے شوخ مزاج اداکار رنویر سنگھ نے امریکا سے شائع ہونے والے ٹریول میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ چھوٹے تھے تو اٴْن کی فیملی کے پاس زیادہ پیسے نہیں ہوا کرتے تھے باوجود اٴْس کے بیرون ملک موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے فیملی نے پیسے جمع کیے جب کہ مجھے آج بھی انڈونیشیا، سنگاپور، اٹلی اور سب سے زیادہ امریکا جانا یاد ہے اور دسمبر تو گوا میں دادا دادی کے ساتھ گزارنا ضروری سمجھتا تھا۔

اٴْن کے اس انٹر ویو کو جب سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا تو لوگوں نے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ’رنویر سنگھ سو پٴْور‘ کے نام سے ہیش ٹیگ مقبول ترین ٹرینڈ بھی بن گیا۔

(جاری ہے)

ایک شخص نے رنویر سنگھ کے ہیش ٹیگ کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ رنویر سنگھ اپنی فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں منانے کے لیے بزنس کلاس ٹکٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تھے لہذا وہ غریبوں اور کسانوں کے ساتھ اکنامی کلاس میں سفر کرتے تھے۔

سلور آئی نامی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ خدارا مجھے بھی رنویر سنگھ کی طرح غریب سے غریب تر انسان بنا دے۔بینگ ایلین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر 90 کے عشرے میں کسی غریب شخص کا بیرون ملک سفر کرنا آسان کام تھا تو ہمیں اپنی 65 فیصد آبادی کے لیے معیشت کے تحت اصلاح واضح کرنی ہوگی۔بیبھو رئوٹ نے غربت کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ ارمانی کا سوٹ تو خرید سکتا ہے لیکن پہنتا لہنگا ہے۔