نجم سیٹھی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 11 مئی سے ہونے والا تاریخی ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے انگلینڈ جائینگے

نجم سیٹھی اپنے دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ کے دوران پاک بھارت متنازع سیریز کیس پر وکلاء سے ملیں گے

پیر 7 مئی 2018 12:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 11 مئی سے ہونے والا تاریخی ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے انگلینڈ جائینگے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی انگلینڈ میں چند روز قائم کے بعد آئرلینڈ جائیں گے اور ڈبلن میں ہونے والے ٹیسٹ میں دیکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ ہے جو گرین شرٹس کے ساتھ کھیلا جائیگا،نجم سیٹھی اپنے دورہ آئرلینڈ کے دوران وہاں کے کرکٹ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین ملاقات میں آئرلینڈ اور پاکستان کی باہمی سیریز پر بھی بات چیت کریں گے اور انہیں پاکستان آکر سیریز کھیلنے کی دعوت دی جائے گی۔نجم سیٹھی اپنے دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ کے دوران پاک بھارت متنازع سیریز کیس پر وکلاء سے ملیں گے ۔