ْمتحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کے حوالہ سے مانسہرہ میں اجلاس

پیر 7 مئی 2018 14:49

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کے حوالہ سے پیر کو جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سیکرٹریٹ چنار روڈ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی قائدین نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت الله شاہ، تحصیل امیر مولانا قاضی اورنگزیب اور جنرل سیکرٹری سید مظفر شاہ نے بتایا کہ مینار پاکستان پر ایم ایم اے کے تاریخی جلسہ میں مانسہرہ سے ایک بڑا کاروان شرکت کرے گا، اس سلسلہ میں متحدہ مجلس عمل مانسہرہ نے تمام تر تیاریاں مکمل کر ہیں۔

متعلقہ عنوان :