Live Updates

عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی رہنماء سروسز ہسپتال پہنچ گئے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی احسن اقبال کی عیادت،جلد صحتیابی کیلئےدعا، عمران خان کاامن کا پیغام لیکرآئےہیں،امن کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی،الیکشن مہم کا پرامن ہونا بہت ضروری ہے۔پی ٹی آئی رہنماء فوادچودھری اور ابرارالحق کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 مئی 2018 16:33

عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی رہنماء سروسز ہسپتال پہنچ گئے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مئی 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی رہنماؤں نے سروسز ہسپتال میں وزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کی، اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چودھری ، ابررالحق اور مراد راس مسلم لیگ ن کے رہنماء اوروزیرداخلہ احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پرسروسز ہسپتال میں جاکر احسن اقبال کی عیادت اور انہیں پھول بھی پیش کیے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج یہاں احسن اقبال کی عیادت کی ہے۔ تحریک انصاف نے آج امن کا پیغام دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم یہاں عمران خان کاامن کا پیغام لیکر آئے ہیں۔کیونکہ امن کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی۔

الیکشن مہم کا پرامن ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی اجازت نہیں ہے۔سیاست کیلئے اپنے اصولوں پرعمل کرنا ضروری ہے۔اس موقع پرابرارالحق نے کہا کہ سیاست میں کسی طرح کی منافرت یا پرتشدد واقعات کی اجازت نہیں ہوتی۔ہم سیاسی ورکرز کوعوامکے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ سیاست میں گنجائش ہوتی ہے کہ ہم اپنی خامیوں کودور کریں، اور اپنی پالیسیوں پرنظرثانی کرتے رہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم امیدکرتے ہیں کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔ابرارالحق نے کہا کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پریقین نہیں رکھتی۔ہمارے لیڈر نے ہمیں رواداری اور پرامن رہنے کا سبق درس دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے ان کی زندگی بچا لی ہے۔احسن اقبال جلد ٹھیک ہوجائیں تاکہ ہم الیکشن کی طرف جاسکیں۔

واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرملزم عابد حسین نے فائرنگ کردی۔تاہم وہاں موجود سکیورٹی اہلکارو ں نے ملزم کو پکڑ کرحراست میں لے لیا۔جبکہ احسن اقبال کوفوری ہسپتال منتقل کیا گیااور طبی امدادکے بعدلاہور سروسز ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔جہاں پرڈاکٹرز کی ٹیم نے احسن اقبال کا مکمل معائنہ کرنے بعد آپریشن کیا۔

احسن اقبال کامیاب آپریشن کے بعد ابھی سروسز ہسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں۔حکومتی عہدیدران کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال اب خیریت سے ہیں۔تاہم ان کا علاج ابھی چل رہا ہے۔احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے قوم سے اپنے والد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا مانگی ہے۔پولیس رپورٹ میں ملزم عابد سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے احسن اقبال پردیسی ساختہ پستول 30بورسے ایک فائر کیا ۔

گولی احسن اقبال کے دائیں بازور پرلگ کرناف کے نیچے پیٹ میں چلی گئی تھی۔ملزم نے 15گز کے فاصلے سے گولی چلائی۔ملزم عابدویرم گاؤں کا رہائشی ہے۔ملزم عابد کے 2بھائی ہیں والد کا نام محمد حسین ہے۔ملزم عابد حسین پرچون کی دکان پرکام کرتا ہے۔ملزم کی تاریخ پیدائش 13مئی 1995ء ہے۔ملزم عابددبئی بھی جاچکا ہے۔جبکہ ڈی سی ناروال کا کہنا ہے کہ ملزم پرپہلے بھی تھانے میں ایک مقدمہ درج ہوا ہے۔پولیس کی ٹیم ملزم سے متعلق ابھی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات