کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کاآغاز ہوگیا

پیر 7 مئی 2018 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) کراچی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کاپیر سے آغاز ہوگیا ہے۔ مہم کے دوران 19 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہرکی 170یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں میں مہم جاری ہے جہاں آٹھ ہزار سے زائد پولیو رضا کار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے سینکڑوں پولیس اہلکار بھی خدمات انجام دے رہیہیں۔ واضع رہے کہ رواں برس کراچی میں پولیو سے متاثرہ کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :