چارسدہ ‘ ٹی ایم اے عملہ صفائی کی بجائے منتخب ناظمین کے خوشامد میں مصروف ہیں‘ معزاللہ خان

پیر 7 مئی 2018 19:29

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء)چارسدہ کے علاقہ محلہ خوائیداد خیل کے رہائشی معزا للہ خان نے کہا ہے کہ تحصیل میونسل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے میونسل حدود میں برائے نام صفائی کی جاتی ہے جبکہ ٹی ایم اے کا عملہ سارا دن منتخب ناظمین کے حجروں میں ڈیرے ڈالے ہوتے ہیں ،اس حوالے سے ایک اخباری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا گھر مونسپل حدود میں واقع ہے جبکہ ان کے محلے میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کیونکہ لوگ گھر وں سے گند کو نکال کر راستے میں ڈال دیتے ہیں لیکن ٹی ایم اے اہلکار اس گند کو نہیں اٹھا رہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوںنے ٹی ایم او کو اپنے محلے کی صفائی کے لئے باقاعدہ طور پر تحریری درخواست جمع کی ہے لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود ان کی درخواست پر کوئی عمل درآمد نہیں کیاگیا ہے ،اس حوالے سے انہوںنے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر متعلقہ افسران سے اپیل کی ہے کہ ٹی ایم اے کے ان اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے جو اپنے ڈیوٹی انجام دینے کے بجائے سارا دن منتخب ناظمین کے حجروں میں بیٹھے رہتے ہیں ۔