ساہیوال، ٹرین سے گر کر 60سالہ شخص جاں بحق

پیر 7 مئی 2018 19:32

ساہیوال۔07مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ٹرین سے گرنے والا 60سالہ شخص موقع پرہی جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس ٹرین جب ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی توٹرین کے دروازے میں کھڑا 60سالہ چیچہ وطنی کا رہائشی عبدالمنان اچانک نیچے گرگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ریلوے پولیس نے مذکورہ شخص کی لاش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔