عام انتخابات،الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

آن لائن سسٹم نادرا تیار کرے گا ، ایف بی آر ،واپڈا،نیب،گیس ،اسٹیٹ بنک اور الیکشن کمیشن منسلک ہونگے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں چاروں صوبائی سیکرٹریز سمیت چیف سیکرٹری فاٹا اور چیف کمشنر اسلام آباد پر مشتمل اہم اجلاس آج ہوگا،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ

پیر 7 مئی 2018 20:14

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آن لائن سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،آن لائن سسٹم نادرا تیار کرے گا جس کے ساتھ ایف بی آر ،واپڈا،نیب،گیس ،اسٹیٹ بنک اور الیکشن کمیشن منسلک ہونگے ،انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں چاروں صوبائی سیکرٹریز سمیت چیف سیکرٹری فاٹا اور چیف کمشنر اسلام آباد پر مشتمل اہم اجلاس آج (منگل کو )ہوگا۔

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں سوموار کے روزچیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، الیکشن کمیشن کے سئینر افسران سمیت نادرا، سٹیٹ بینک آف پاکستان ، ایف بی آر، نیب ، پیپکو، سوئی گیس اور ایف آئی اے کے افسران نے شرکت کی اجلاس کا مقصد عام انتخابات 2018 میں امیدواروں کی آن لائن سکرونٹی کے لئے ایک ایسا سسٹم تیار کر نا ہے جس کے تحت نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے ، سٹیٹ بینک ، الیکشن کمیشن سے لنک ہوں تاکہ امیدواران سے متعلق ضروری معلومات تمام ریٹرننگ افسران کو مہیا کی جائیں۔

(جاری ہے)

اس نظام کا مقصد امیدواروں کی سکروٹنی کے عمل کو شفا ف بنانا ہے۔اجلاس میں طے ہے ہوا کہ نادرا آن لائن سکروٹنی سسٹم کا سافٹ ویئر تیار کریگا اس سافٹ ویئر کی الیکشن کمیشن سے منظوری کے بعد مذ کورہ بالا تمام ادارے اور ریٹرننگ افسران اس نظام سے منسلک ہو جائینگے۔ اس سافٹ ویئر کے ذریعے تمام امیدواروں کے کوائف نادرا کو فراہم کئے جائیں گے۔

نادراامیدواروں سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن اور مذکورہ بالا اداروں کو فراہم کرے گا۔اور تمام اداریضروری کارروائی کے بعد امیدواروں سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن کو دیں گے اور الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا کہ تمام ریٹرننگ افسران کو سکروٹنی کے دوران یہ معلومات دسیتاب ہوں الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں اگلے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس آج بروزہ منگل منعقد ہوگا اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز صاحبان ،چیف سیکرٹری فاٹا اور چیف کمشنر اسلام آباد شریک ہونگے اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں اورپولنگ سٹیشنوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے سمیت دیگر اہم امورکا جائزہ لیا جائے گا ۔۔۔۔اعجاز خان