راولپنڈی،سابقایم این اے عائلہ ملک کی جانب سے دائر دعوی کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 31مئی تک ملتوی

پیر 7 مئی 2018 20:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سینئر سول جج راولپنڈی اویس محمد خان نے سابق ممبر قومی اسمبلی عائلہ ملک کی جانب سے دائر دعوی کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 31مئی تک ملتوی کر دی ہے سابق ممبر قومی اسمبلی عائلہ ملک نے ایف اے کی سند کی تصدیق نہ کرنے پر راولپنڈی بورڈ کیخلاف دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے باقاعدہ امتحان دے کر سند حاصل کی جبکہ بورڈ حکام سیاسی ایما پر انکی سند کی تصدیق نہیں کر رہے گزشتہ روز وکلاء کی ہڑتال کے باعث مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی