لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ

جمعرات 13 اگست 2026 14:06

لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) لاہور کے 84تھانوں میں خواتین افسران کی 24گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے طابق اس اقدام کا مقصد خواتین کو دن یا رات کسی بھی وقت شکایت درج کرانے کے لیے محفوظ اور بااعتماد ماحول فراہم کرنا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق خواتین کو اب رات کے اوقات میں بھی پولیس سے رابطے کے لیے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

گھریلو تشدد، ہراسانی اور خواتین سے متعلق دیگر شکایات پر فوری پولیس رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تھانوں میں خواتین افسران کی چوبیس گھنٹے موجودگی سے خواتین بلاجھجھک اپنی شکایات بیان کر سکیں گی اور انہیں پولیس سے رابطے میں آسانی ہوگی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ہر خاتون کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ مشکل کی کسی بھی گھڑی میں پولیس اس کے ساتھ ہے۔ خواتین کے لیے محفوظ، بااعتماد اور سازگار ماحول کی فراہمی لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :