سرگودھا 17 سالہ دوشیزہ دریائے جہلم سے منسلک نہرمیں گر کر جاں بحق

جمعرات 13 اگست 2026 11:58

سرگودھا 17 سالہ دوشیزہ دریائے جہلم سے منسلک نہرمیں گر کر جاں بحق
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) سرگودھا 17 سالہ دوشیزہ دریائے جہلم سے منسلک نہر (سیم نالہ)میں گر کر ڈوب جانے سے جاںبحق ہو گئی جس کو تلاش کر کے ریسکیو 1122 نے نعش نکال کر ورثا کے سپرد کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے علاقہ گچے والی دریائے جہلم سے منسلک نہر (سیم نالہ)ریاض کالونی،اسلام پور لوکڑی کے قریب 17 سالہ دوشیزہ کائنات اقبال پاں پھسلنے سے سیم نالہ میں گر کر ڈوب جانے سے جانبحق ہو گئی۔جس کی اطلاع پر تلاش کر کے ریسکیو 1122 نے نعش نکال کر ورثا کے سپرد کر دی۔جس کے گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :