ایف آئی اے فیصل آباد کا غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار کرلئے

جمعرات 13 اگست 2026 12:03

ایف آئی اے فیصل آباد کا غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ..
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2026ء) ایف آئی اے فیصل آباد کا غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پیر محل سے 2 ایجنسیاں سیل، 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پیر محل میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ایجنسیاں سیل کر دیں اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں ''سلطان اینڈ ندیم ٹریولز'' پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزمان محمد ندیم اور آصف عمر کو گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 6 پاکستانی پاسپورٹس، 1 لیپ ٹاپ، 1 کمپیوٹر، 2 موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی ''ال عروج ٹریولز'' کے نام سے چلنے والی غیر قانونی ایجنسی کے خلاف کی گئی۔

اس میں ملزم محمد احمد کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم سے 10 پاکستانی پاسپورٹس، 1 لیپ ٹاپ، 1 چیک بک، 2 موبائل فونز اور دیگر کاغذات قبضے میں لیے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے حوالے سے کوئی قانونی اجازت، لائسنس یا تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات سلطان اینڈ ندیم ٹریولز کے ملزمان کے خلاف FIR نمبر 430/2026، ال عروج ٹریولز کے ملزم کے خلاف FIR نمبر 429/2026 درج کر لی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :