اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعرات 13 اگست 2026 15:55

اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2026ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کردی ہے ۔سینیٹ کا اجلاس چار بجے اور قومی اسمبلی کا شام پانچ بجے ہوگا ۔\932