پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنے گا‘ چوہدر ی ظفر اقبال

پیر 7 مئی 2018 21:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر وامیدوار پی پی117 چوہدری ظفر اقبال سندھو نے بجٹ کے فوری بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنے گا۔ ٹرانسپورٹیشن کی مد میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی۔

جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اس مد میں سیلز ٹیکس‘ پیٹرولیم لیوی ٹیکس ودیگر ٹیکسز واپس لیے جائیں تاکہ پٹرولیم کی قیمتیں کم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث صنعتی مقاصد کے نئے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ کے باعث فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا جس سے صنعتکار متاثر ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جایے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر ایسا کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔