وزیراعلی کامتوقع دورہ خانیوال،تعمیراتی اورصفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی

پیر 7 مئی 2018 22:54

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ کے متوقع دورے کے پیش نظر ضلعی ہسپتالوں میں تعمیراتی اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مکمل کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 13 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف خانیوال کا دورہ کریں گئے دورے کے دوران وہ خانیوال اور لودھراں دو رویہ سڑک کا افتتاح کریں گے ،بعد ازاں ضلعی ہسپتال خانیوال کا بھی دورہ کریں گے جہاں پر تعمیراتی اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی آگئی ہے اور ادویات بھی مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔