ایم ایم اے ہی ملک وترقی کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے ،امجدعلی

پیر 7 مئی 2018 22:22

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) 13مئی کو لاہور میں متحدہ مجلس عمل کا جلسہ ملک کی سیاست کا نیا رخ متعین کرے گااور یہ سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا جس سے مخالفین کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار جماعت اسلامی ملاکنڈ کے رہنما خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کی18سے امیدوار امجد علی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی دیانتدار مخلص قیادت ہی ملک و قوم کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کی اہل ہے اور آئے روز اس کی مقبولیت سے واضح ہو چکا ہے کہ باشعور عوام بھی یہ اب فیصلہ کر چکی ہے کہ آئندہ الیکشن میں ایم ایم اے کے امیدواروں کو کامیاب کرانا ہے انھوں نے کہا ہے کہ عنقریب ایم ایم اے کے صوبائی و ضلعی عہدیداروں کے چنائو اور ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے سے اتحاد میں شامل تمام جماعتیںمشترکہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز کر دیں گی انھوں نے کہا کہ ایم ایم اے ہی ملک وترقی کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے ۔