وفاقی حکومت کا گیس و بجلی کے شعبے کی کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع

پیر 7 مئی 2018 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) ن لیگ کی وفاقی حکومت گیس و بجلی کے شعبے کی کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کو مناسب اقدام تصورکررہی ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی وفاقی حکومت اپنی مدت کے دوران بجلی وگیس کے شعبوں کی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی اور نقصانات کے باعث بڑھتے گردشی قرضے پر قابو پانے میں ناکام رہی اوراب وہ گیس و بجلی کے شعبے کی کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کو مناسب اقدام تصورکررہی ہے۔اس وقت گردشی قرضہ ایک کھرب روپے سے تجاوزکرچکاہے جبکہ 600ارب روپے کی رقم پاورہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہیں جوڈیبٹ سروسنگ سرچارج کے ذریعے صارفین کی طرف سے اداکی جائے گی۔۔