گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات ،38 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

پیر 7 مئی 2018 23:08

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے دوران ویجیلنس کمیٹیوں کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے اس دوران 38 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ، ایک جعلی امیدوار جوکہ اصل امیدوار کی جگہ پرچہ حل کر رہا تھا کو بھی پکڑ کر ان کے کیسا متعلقہ ڈسپلنری ایکشن کمیٹی ک حوالے کر دئے گئے جبکہ دو ایکسٹرنلز کو برطرف کر دیا تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی نے سیکریٹری بورڈ انیس الدین صدیقی ، ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ راجپوت اور دیگر افسران کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اس دوران 38 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا اور انکے کاپی کیس کر کے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا جبکہ ایک جعلی امیدوار جوکہ اصل امیدوار کی جگہ امتحان دے رہا تھا کو پکڑ کر ان کے کیس متعلقہ ڈسپلنری کمیٹی کے حوالے کر دئے جبکہ دو ایکسٹرنلز کو امتحانی ڈیوٹی سے غفلت بر تنے پر بر طرف کر دیا۔