میونسپل کمشنر نے کھوکھرمحلہ میں قائم تجاوزات مسمار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سے مدد مانگ لی

پیر 7 مئی 2018 23:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) میونسپل کمشنر نے کھوکھرمحلہ میں کروڑوں روپے مالیت کی بلدیہ کی قیمتی اراضی اورسڑک پر قائم تجاوزات مسمار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی سے مدد مانگ لی،اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ 10مئی کوبڑاانسدادتجاوزات آپریشن کریگا،قابضین کی جانب سے مزاحمت کے پیش نظرپولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے علاقے کو آمدرفت کے لئے بندکیاجائیگا،فرسٹ سینئرسول جج حیدرآباد کی عدالت نے 11سال قبل مذکورہ اراضی کا فیصلہ بلدیہ کے حق میں دیاتھا مگرقابضین کی شدید مزاحمت،سیاسی دبائواورعملے پرفائرنگ کے باعث کئی بارآپریشن ناکام ہوچکا ہے،تجاوزات میں 25سے زائددکانیں،ورکشاپ اوررہائشی تعمیرات ہیں، آپریشن کی نگرانی سینئرڈائریکٹر لینڈقمرشیخ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :